نمائندہ قائد ملت جعفریہ پاکستان نجف اشرف حجۃالاسلام والمسلمین علامہ غلام قنبر قرائتی صاحب نے اپنے دفد کے ہمراہ پاکستان سے تشریف لائے ہوئے حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ غلام محمد سلیم صاحب پرنسپل مدرسہ مھدی کراچی سے ملاقات کی
پاکستان سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی اس موقع پر نمائندہ قائد نے قبلہ محترم کو دفتر قائد ملت جعفریہ نجف اشرف سے شائع ہونے والا دینی، فکری، تاریخی، ثقافتی، تفسیر اور حدیث کا شاہکار مجلہ صوت الجعفریہ ہدیہ پیش کیا جسے دیکھ کر حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ غلام محمد سلیم صاحب پرنسپل مدرسہ مھدی کراچی نے اس کاوش کو بہت سراہا اور علمی و تبلیغی میدان میں مزید کام کرنے کی نصیحت فرمائی
آخر میں دفتر قائد ملت جعفریہ نجف اشرف کا نمائندہ وفد قبلہ محترم کے ساتھ ملکر فاتحہ خوانی کے لیے مکتب آیۃ آللہ العظمی مرجع الدینی الکبیر سید محمد سعید الحکیم قدس سرہ گئے اور وہاں آل حکیم دام ظلہ سے تعزیت وتسلیت کی اس کے بعد آیۃ آللہ العظمی مرجع الدینی الکبیر سید محمد سعید الحکیم قدس سرہ کے فرزند حجۃ الاسلام والمسلین سماحۃ السید عز الدین سے ملاقات کی فاتحہ خوانی کی اور پاکستان سمیت مختلف امور زیر بحث رہے



