جعفریہ پریس – فیصل آباد میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا نواں سالانہ مرکزی کنونشن، تعمیر سیرت و ارتقاء پاکستان کے عنوان کے تحت جاری ہے۔ مرکزی کنونشن میں نمائندہ ولی فقیہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی بھی کل رات سے موجود ہیں اورآج ملک بھر سے آئے ہوئے جعفریہ طلبہ سے خطاب کریں گے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق جے ایس او مرکزی کنونشن کے موقع پر نمائندہ ولی فقیہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدارت مجلس نظارت کا اجلاس منقعد ہوا، نظارت کے اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی ، شیعہ علما کونسل پاکستان خبیر پختوں خواہ کے صدرعلامہ محمد رمضان توقیر صدر،علامہ فرحت عباس جوادی ، علامہ اسد اقبال زیدی قمی ،بردار منور ساجدی، بردار الطاف کاظمی ودیگرتنظیمی اراکین مجلس نظارت وعلماء کرام نے شرکت کی۔ کنونشن کے آخری روز جے ایس او کے نئے میر کارواں کا انتخاب بھی عمل میں آئے گا اور تنظیم کے نئے سال کا آغاز ہو گا۔
- اسلامی تحریک کے زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس قائد ملت جعفریہ کی خصوصی شرکت
- علامہ شبیر میثمی سے مولانا عبد الخبیر آزاد کی ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات