جعفریہ پریس- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین بھی نمائندہ ولی فقیہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر نکلنے والی عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں شرکت کرسکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سوشل میڈیا پر موجود اپنے آفیشل پیجز پر جاری کئے گئے بیان میں کیا۔ علامہ عارف حسین واحدی کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ پوری دنیا میں امت مسلمہ بفرمان امام خمینی و حکم مقام معظم رہبری حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے طور پہ مناتی ہے سرزمین پاکستان میں بھی قبلہ اول کی آزادی کیلئے 26 رمضان المبارک کو نمائندہ ولی فقیہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر پورے ملک میں یوم القدس منایا جائے گا جس میں امت مسلمہ بھرپورانداز میں شرکت کرے گی– ان کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین بھی نمائندہ ولی فقیہ کے حکم پر نکالی جانے والی یوم القدس ریلیوں میں شرکت کرسکتی ہے۔