آج کے دن ہمیں عہد کرنا چاہیئے کہ ہم اپنی تمام تر انفرادی و اجتماعی توانائیاں پاکستان کی ترقی و سربلندی کے لیئے وقف کرینگے!
قائد اعظم حضرت محمد علی جناح ؒ کے 69 ویں یوم وفات پر اپنے بیان میں ناظم (جعفریہ یوتھ کراچی ڈویژن) برادر علی نقوی نے کہا کہ:
آج کے دن ہمیں عہد کرنا چاہیئے کہ ہم اپنی تمام تر انفرادی و اجتماعی توانائیاں پاکستان کی ترقی و سربلندی کے لیئے وقف کرینگے۔
نوجوانوں کو قائد اعظم حضرت محمد علی جناحؒ کے افکار ، تعلیمات اور انکی شخصیت کا گہرائی سے مطالعہ کرنا چاہئیے۔
حضرت قائد اعظم نے ہمیشہ مسلمانوں کے تحفظ اور خود مختاری کی بات کی ،ہمیں قائد اعظم کی شخصیت سے اپنے حقوق سے کسی طور دست بردار نہ ہونے کا سبق اور اپنے حقوق کی جدوجہد مثبت انداز میں جاری رکھنے کا سبق ملتا ہے۔
پاکستان کے نوجوانوں کو قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے فرموداد کا ناصرف مطالعہ کرنا چاہیئے بلکہ ان پر عمل کرنے کی کوشش بھی کرنی چاہیئے۔
موجودہ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان سے بہت دور نظر آتا ہے، پاکستان جسکا نظریا اسلامی فلاحی ریاست کا تھا وہ آج کہیں نظر نہیں آتا جسکی بنیادی وجہ بانی پاکستان بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ سے دوری ہے، حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی تعلیمات و افکار پر عمل کر کے ہم اپنے مستقبل کو بہتر اور تابناک بنا سکتے ہیں۔