مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جوانان ملت جعفریہ کی جانب سے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اس وقت طلـــــباء بلخصوص ملت تشیع سے وابستہ جوانوں کی ذمہ داری بہت زیادہ ہے کہ وہ اپنے تعلیم سے استفادہ حاصل کر کے کچھ نیا کرنے کی جستجو میں رہیں، تعلیم صرف نوکری کی خاطر حاصل نہ کی جائے ہمارا معاشرہ آپ سے بہت امیدیں رکھتا ہے لحاظہ اس امید پر پورا اتریں کوئی ایسا کام کر جائیں جس سے پوری دنیا ہماری محتاج ہو جائے، اس لیے سب سے بہترین راستہ خدا وند متعال کا راستہ ہے اس راستے میں ان چیزوں کو حاصل کرنا بہت آسان ہے، ہمارے پاس قرآن مجید ہے ہمارے پاس محمدوآل محمد علیہم السلام جیسی عظیم ہستیوں کے افکار موجود ہیں ہم کو صرف محنت اور کوشش کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح رح کے پاکستان کو اپنی صلاحیتوں کے ذریعے بھتر اور مستحکم بنائیں، اللہ تعالٰی آپکا حامی و ناصر ہو، والسلام۔