تازه خبریں

نوجوان اپنی مستقبل میں ایک اچھی ٹیم دینگے، علامہ سید رضی جعفرنقوی

جعفریہ پریس- مرکزی صدر وفاق علماء شیعہ پاکستان علامہ سید رضی جعفر نقوی نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،ملتان ڈویژن کے زیرِ انتظام جعفریہ ہاسٹل کا دورہ کیاجہاں انہوں نے ہاسٹل کا معائنہ کیا مسائل سے آگاہی حاصل کی اور JSOکے طلباء کی رہنمائی کی۔ علامہ اختر حسین نسیم مرکزی جنرل سیکرٹری وفاق علماء شیعہ پاکستان، برادر تجمل عباس مہدی ڈویژنل ناظم جعفریہ یوتھ ملتان ڈویژن، برادرذیشان حیدر مرکزی  ایجوکشن سیکرٹری JSOپاکستان اور برادر حیدر عباس انقلابی صوبائی آرگنائزر JSOپاکستان انکے ہمراہ تھے۔ علامہ رضی جعفر نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ نو جوان اپنی اِن قیمتی خدمات کی وجہ سے مستقبل میں ایک اچھی ٹیم دینگے اور جوانوں کی ان کاوشیںکو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء نے معاملات کو منظم کر کے نوجوانوں کو ایک جگہ اکٹھا ہونے کا موقع دیا۔ امام جعفر صادق  نے فرمایا : مجھے وہ نشستیں بہت پسند ہیں جس میں ہمارا ذزکر کیا جائے دین کے بنیادی اصولوں کو اُجاگر کیا جائے۔آقائے خمینی نے فرمایا: نوجوانوں کو اُن کے دین اور مذہب کے مطابق یکجا کر کے ایک ساتھ لے چلو ۔ قائدِ اعظم نے 1930ء میں بیرسٹری مکمل کی کام کی رفتار سُست رہی 1939ء کے بعد جب نوجوان ساتھ مل گئے تورفتار بہت تیز ہو گئی۔انہوں نے مزید یہ کہا کہ انقلابِ اسلامی ایران میں بھی یہی بات شروع میں اُن کے ہم خیال لوگ کم تھے آہستہ آہستہ پیغام ہر جگہ پھیلااور نوجواں ہی تھے فوجی /سپاہی انقلاب کے۔نوجوانوں نے شاہ کے ٹینکوں کے سامنے اپنے سینے کھول دیے کہا ہمارے سینوں کو چھلنی تو کر سکتے ہو مگر اللہ کے قانون کو نافذ کرکے ہی دم لیں گے۔اس ہاسٹل کا قیام عظیم کام ہے بنیاد اخلاص کی بنیاد پر ہے۔ حدیث ہے کہ جس کام کی بنیاد اللہ کی خوشنودی ہو وہ مکمل پائے گا اللہ آپ کو ہم سب کو سرخرو فرمائے۔ علامہ اختر حسین نسیم نے طلباء کے مختلف موضوعات پر کئے گئے سوالات کے جواب دیے برادر تجمل حیدر نے کہا کہ ہماری قوم کے نوجوانوں کیلئے ایک احسن اقدام ہے ۔بعد ازاں نمازِ ظہرین علامہ رضی جعفرنقوی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔
اس مختصر دورے میں ڈویژنل صدر JSOبرادر ذیشان حیدر شمسی، ڈویژنل ڈپٹی جنرسیکرٹری برادر حیدر زمان سمیت درجنوں طلباء موجود تھے۔