تازه خبریں

نوید سحر تربیتی ورکشاپ برائے ڈویژنل مسؤلین کا انعقاد 14،15،16 اپریل بروز جمعہ،ہفتہ اور اتوار 2017ء کو ہو گا۔ (حیدر عباس)

نوید سحر تربیتی ورکشاپ برائے ڈویژنل مسؤلین کا انعقاد 14،15،16 اپریل بروز جمعہ،ہفتہ اور اتوار 2017ء کو ہو گا۔ (حیدر عباس)
اسلام آباد۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتما م نوید سحر تربیتی ورکشاپ برائے ڈویژنل مسؤلین کا انعقاد کیا جا رہا ہے اس بات کا اظہار سینئر نائب صدر جے۔ایس۔او پاکستان برادر حیدر عباس نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ملک بھر کی ڈویژن کو دو مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے مرحلے میں پنجاب،خیبر پختون خواہ اور گلگت ، بلتستان کے ڈویژن جب کہ دوسرے مرحلے میں سندھ اور بلوچستان کے ڈویژن شامل ہوں گی، برادر حید عباس نے کہا کہ پہلے مرحلے کی تربیتی ورکشاپ بعنواں ”نوید سحر تربیتی ورکشاپ” 14،15،16 اپریل بروز جمعہ،ہفتہ اور اتوار 2017ء کو سرگودھا میں منعقد ہو گئی جس میں طلبہ کی فکری، اخلاقی، تنظیمی اور تعلیمی تربیت کے موضوعات پر علماء کرام اور سینئر تنظیمی برادران لیکچرز دین گے۔اسکے علاوہ اسٹدی سرکلز اور مختلف موضوعات پر گروپ ڈسکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔