جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا ضلع سانگھڑ پہچنے پر شاندار و تاریخی استقبال- جعفریہ پریس کے نمائند ے کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل سانگھڑ کے تنظیمی کارکنان اورعلماء کرام سمیت مومنین و مومنات نےکثیر تعداد میں اپنے محبوب قائد کا شاندار و تاریخی استقبال کیا – اس موقع پرضلع سانگھڑ کے مومنین کی جانب سے مختلف مقامات پرقائد ملت جعفریہ پاکستان کے لئے استقبالیہ کمپزقائم کی گئی تھیں جہاں پہچنے پرلبیک یا حسین ع و لبیک یا قائد کی صداؤں کے ساتھ والہانہ استقبال کیا گیا- قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی شیعہ علماء کونسل ضلع سانگھڑ کی جانب سے ترتیب دئے گئے مختلف پروگرامز میں شرکت کی، رکن برڑا میں علامہ رمز علی حاذقی کی زیر سرپرستی قائم کی گئی دینی درسگاہ باب حیدر کی نئی عمارت کا افتتاح اوربیداری ملت کانفرنس سے خصوصی خطاب کیا –
حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تشیع کی پوری تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے اور ارض پاک کی تشکیل و تعمیر اور سلامتی و دفاع میں اب تک قربانیوں کا یہ تسلسل جاری ہے ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے مزید کہا کہ اس وقت ملک انتہائی نامساعد حالات کا شکار ہے ، ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، عام کاشتکار، کسان سے لے کر بزنس مین تک سب پریشان حال ہیں جبکہ امن وامان کی صورتحال بھی بہتر نہیں ہے ملک میں قتل وغارت گری کا بازار گرم ہے، علماء، وکلاء، ججز اور بے یارو مددگار مسافروں سمیت کسی کی جان محفوظ نہیں ۔ ایک منظم سازش کے تحت حالات خراب کئے جا رہے ہیں لیکن ہم نے پہلے بھی اپنی کوششوں سے ایسی سازشیں ناکام بنائیں اور اب بھی ان مذموم مقاصد کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور پوری کوشش سے اس سازش کو ناکام بنائیں گے لیکن ایسا لگتا ہے کہ واقعتاً ملک میں قانون نام کی چیز نہیں، قانون کی حکمرانی کا دم بھرنے والوں پر لازم ہے کہ اس کا عملی ثبوت پیش کریں ، قانون نافذ کرنے والے ذمہ دارادارے کہاں ہیں؟، عوام کے جان ومال کاتحفظ ریاست کی زمہ داری ہے، مساجد و امام بارگاہیں، دفاعی و تعلیمی ادارے، بازار اور گلیوں اسی صورت محفوظ ہوسکتے ہیں جب ریاست کے ذمہ داران اپنے فرائض منصبی پوری دیانت داری سے ادا کریں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ جیسی بنیادی ذمہ داری پورے طور پر ادا کریں-
اس ملک کے ذمہ دار‘ مہذب‘ قانو ن پسند شہری ہونے کے ناطے ہم صبر و تحمل کا مظاہرہ کرکے پرامن انداز میں ظلم و بربریت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے چلے آرہے ہیں تاہم اسے ہماری کمزوری ہرگز نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے بدامنی کے خاتمے اور امن و قیام کے لئے ٹھوس اقدامات کے ذریعہ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کئے جائیں،آپریشن ضرب عضب کوپورے ملک میں پھیلایا جائے،
نیشنل ایکشن پلان کے بعد ہمارے ادارے اور پاک فوج چاہتی ہے کہ ملک کو اس غلاظت سے صاف کرے ہم منتظر ہیں اگر ایسا نہ ہوا تو پھر ہم نیشنل ایکشن پلان دیں گے پھر ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اس ملک کو نجاستوں اورغلاظتوں سے پاک کریں ، جس طرح امت مسلمہ کو ہم نے نجاستوں سے پاک کردیا اسی طرح ملک کو ان نجاستوں سے پاک کریں گے –
حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ کیوں تمہاری کسی مجلس، محفل میں کوئی مولوی یا ذاکر تمھارے قاتلوں کے خلاف قراداد پیش نہیں کرتا ؟ اپنی محفلوں اور مجلسوں میں اپنے قاتلوں کے خلاف قرداد پیش کرو-اس موقع پر شیعہ علما کونسل سندھ کے صوبائی صدر علامہ باقر نجفی اورسندھ کے سیکزٹری جنرل علامہ ناظر عبّاس تقوی سمیت دیگر مقامی رہنما اور علماء کرام بھی موجود تھے-
جعفریہ پریس کے نمائند ے کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ نے جامعہ الزہرہ کا بھی افتتاح کیا اس موقع پرجامعہ میں موجود طالبات نے فرزند زہرا قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا لبیک یا قائد کی صداؤں کے ساتھ والہانہ استقبال کیا –