تازه خبریں

نیویارک: امریکا کے سب سے بڑے بس ٹرمینل پر دھماکا

امریکی میڈیا کے مطابق مین ہیٹن میں ہونے والا دھماکا بس ٹرمینل پورٹ اتھارٹی میں ہوا۔ میڈیا کے مطابق دھماکا ممکنہ طور پر پائپ بم کا ہو سکتا ہے، دھماکے کے بعد ٹرمینل پر بھگڈر مچ گئی اور چند افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب نیو یارک پولیس نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ دھماکا کس نوعیت کا تھا اور اس میں کون سی ڈیوائس کی استعمال کی گئی۔