تازه خبریں

وزیراعظم پاکستان کا ایران و عراق میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار

وزیراعظم کا قیمتی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیئے دعا کی ہے ۔
وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہماری دعائیں جاں بحق ہونے والے ایرانی اور عراقی بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی اور عراقی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔