• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

(وزیرِ اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر کے ہیڈ کوارٹر میں مناسب جگہ پر شیعہ مسجد تعمیر کرائی جائے(علامہ ناظر عباس تقوی)

پولیس ملازمین کے گھر والوں کی کثیر تعداد موجود ہونے کے باوجود انھیں مسجد کی سہولت سے محروم کرنا تشیع کے ساتھ سراسر زیادتی ہے(علامہ ناظر عباس تقوی)
کراچی اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماءکونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں مکتبِ تشیع سے تعلق رکھنے والے پولیس ملازمین کے گھر والوں کی کثیر تعداد موجود ہونے کے باوجود انھیں مسجد کی سہولت سے محروم کرنا تشیع کے ساتھ سراسر زیادتی ہے جہاں اور مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی عبادت گاہیں موجود ہیں وہاں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی مسجد بنانے کی فوری اجازت دی جائے۔ مسجد نہ ہونے کے سبب لوگوں کو نمازِ پنجگانہ ، نمازِ عیدین اور نمازِ میّت پڑھنے میں ،بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم نہ ملنے کے سبب شدید مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا ہم وزیرِ اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر کے ہیڈ کوارٹر میں مناسب جگہ پر شیعہ مسجد تعمیر کرائی جائے۔ کچھ پولیس افسران تعصب کی بناءپر مسجد کی تعمیر میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں اگر سیکورٹی فورسز کے اداروں میں اس طرح کی روش ڈالی گئی تو یہ نقصان کا باعث ہے۔ لہٰذا تمام تعصوبات سے بالا تر ہو کر شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے پولیس ملازمین کے لیئے جلد از جلد مسجد تعمیر کروائی جائے۔