• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے خصوصی ملاقات

اسلام آباد جعفریہ پریس- وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے نمائندہ ولی فقیہ وقائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کو جی بی کی تازه ترین سیاسی صورتحال ، امن و امان اور دیگر امور پرتفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پرقائد ملت جعفریہ پاکستان نے قانون کے نفاذ پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ملکی سلامتی اور استحکام میں تعاون کیا ہے-انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی اور ملک کا استحکام عدل و انصاف کی فراہمی سے ممکن ہے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے سے ہی بدامنی اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے-
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ ملک اس وقت سنگین مسائل سے دوچار ہے اور بعض قوتیں اپنی منفی سوچ اور تخریبی کردار کے ذریعہ جلتی پر تیل ڈالنے کا کردار ادا کررہی ہیں ، پوری قوم کو یکجا ہوکر ایسی ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، ملک میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے چند سازشی عناصر فرقہ واریت کی آڑ میں مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں، باہمی رواداری اور اتحاد ویکجہتی کو مضبوط بنا کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا اورگلگت بلتستان کی فضاء کو بھی اتحاد و وحدت کے ذریعے بہتر بنایا جاسکتا ہے جس میں مقامی علماء کرام بہترین کردار ادا کر رہے ہیں-