جعفریہ پریس-جامعہ المنتظر لاہور میں وفاق المدارس شیعہ پاکستان کی مجلس عاملہ اور مجلس اعلیٰ کا اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں قائد ملت جعفریہ آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی شرکت کی ،جبکہ ملک بھر سے حضرت آیت اللہ علامہ شیخ محسن علی نجفی, شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل علامہ عارف حسین واحدی،علامہ محمد رمضان توقیر،علامہ شیخ شبیر میثمی ، اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ افتخار حسین نقوی، سابق سینیٹر علامہ جواد ہادی، علامہ سید محمد تقی نقوی، علامہ کرم علی حیدری، علامہ محمد افضل حیدری،علامہ سید قاضی نیاز حسین،علامہ جمعہ اسدی ، علامہ شیخ مرزا علی، علامہ شفا نجفی سمیت دیگر سینکڑوں علماء کرام نے شرکت کی -اجلاس میں – حضرت آیت اللہ علامہ سید حافظ ریاض حسین نجفی کو وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا بلامقابلہ مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا ہے، جبکہ مدارس کی رجسٹریشن کے مجوزہ حکومتی فارم کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اتحاد تنظیمات مدارس کی قیادت کو اعتماد میں لیا جائے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق جامعتہ المنتظر لاہورمیں وفاق المداس الشیعہ کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں میں بزرگ علما پر مشتمل اعلٰی اختیاراتی مجلس اعلٰی کی طرف سے حضرت آیت اللہ علامہ حافظ ریاض حسین نجفی کا نام آئندہ چار سال کے لئے مرکزی صدر کے لئے پیش کیا گیا، جس کی ارکان نے تائید کی اور مد مقابل کوئی امیدوار نہ آنے پر علامہ حاقظ ریاض حسین نجفی کو صدر منتخب کر لیا گیا۔
اجلاس میں مدارس دینیہ کی رجسٹریشن کے لئے حکومت کا مجوزہ فارم غیر ضروری قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ اتحاد تنظیمات مدارس کی قیادت کو اعتماد میں لے کر تیار کردہ فارم ہی قابل قبول ہو گا۔ اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ کوئی شیعہ دینی مدرسہ دہشت گردی میں ملوث نہیں پایا گیا۔ دہشت گردی کے خلاف فوج کے آپریشن ضرب عضب کی حمایت کا اعلان اور اتحاد امت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان یمن میں اپنے حقوق کی جدوجہد کرنے والے عوام کے خلاف کسی قسم کی جنگ کا حصہ نہ بنے۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا گیا کہ فوج کے دستے یمنی عوام سے لڑنے کے لئے نہ بجھوائیں۔ اس موقع پر علامہ محمد افضل حیدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سوسائیٹیز ایکٹ کے تحت مدارس کی رجسٹریشن پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں تھا مگر حکومت کی جانب سے نئے فارم میں پوچھی گئی معلومات غیر ضروری ہیں، انہیں تسلیم نہیں کرتے۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات