• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

نوجوان مستقبل کے معمار ہیں.ملت کو آپ کو بہت توقعات ہیں ڈاکٹر علامہ شبیر میثمی

ولادت سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا پر ہدیہ تبریک

ولادت باسعادت   عطائے خداوند سبحان، کوثر قرآن حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا  کے پرمسرت موقعہ   پر تمام اہل اسلام اور خاص طور پر مکتب فاطمی  کے پیروکاروں کی خدمت میں  ہدیہ تبریک پیش کرتے ہیں اور اس حقیقت کا قرار کرتے ہیں کہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے فضائل و مناقب کا ادراک ہمارے دائرہ امکان سے باہر ہے۔
حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا وہ ہستی ہے جنہیں خداوند متعال نے کوثر، لیلۃ القدر  اور تمام عورتوں کی سردار قرار دیا ہے۔ فاطمہ ہی وہ ہستی ہیں جن کی وجہ سے خواتین کے بارے میں بشریت کے انداز فکر میں انقلاب برپا ہوا  معاشرہ میں خواتین کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا۔  انہوں نے ہی عملی زندگی میں ماں ، بیوی اور بیٹی کے کردار کو اس طرح سنوارا  کہ قیامت تک کے لیے  خواتین کے لیے بہترین نمونہ عمل اور اعلی ترین اسوہ مکارم ہیں۔ انہی کی سیرت و حیات  کو مشعل راہ بناکر انسانی معاشرہ  انسانی احساسات و تقاضوں کا بہترین ادراک کرسکتا ہے۔ خداوند متعال سے دعاگو ہیں کہ ہمیں دختر نبوت، ہمسرولایت و مادر امامت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے دریائے معرفت و کرامت سے بہرہ مند فرمائے۔ آمین