جعفریہ پریس ۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر اور قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر ملک بھر کے سینکڑوں مقامات کی طرح ٹنڈوالہیار میں بھی شیعہ علما کونسل ،جے ایس او اور جعفریہ یوتھ کی جانب سے مرکزی القدس ریلی امام بارگاہ جاگیر مولا علی رضا عہ چمبڑ روڈ ٹنڈوالہیار سے نکالی گئی- جس میں شیعہ علما کونسل، جے ایس او،جعفریہ یوتھ کے تنظیمی کارکنان سمیت شیعہ سنی مسلمانوں نے شرکت کی – جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق ٹنڈوالہیار مرکزی القدس ریلی کی قیادت شیعہ علما کونسل ٹنڈوالہیار کے صدر علامہ سید عزیزاللہ شاہ رضوی اور علامہ غلام اکبر حیدری نے کی- اس موقع پر علامہ سید عزیزاللہ شاہ رضوی، مولانا غلام عباس جویہ، سید شکیل شاہ، فرحآن پتافی، معشوق شاہ، مظفر حسین میرجت، جنرل مینیجر مھران شگر ملز پرائیوٹ لمیٹڈ جناب راشد بلوچ نے مظاہرین سے خطاب کیا- مقررین نے خطاب کرتے ہوئے فلسطین پر جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف سخت الفاظ میں مذمت کی اور آخرمیں فلسطین کی عوام کے حق میں قراردادیں منظور کرائی گئیں اور اسرائیلی پرچم کو نذر آتش کیا گیا-
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد