جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل ، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور جعفریہ یوتھ کے زیر اہتمام ٹنڈو اللہ یار میں مولود کعبہ امام عالی شان حضرت علی (علیہ السلام) کے با برکت میلاد کے موقع پر عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا ۔ جس میں ہزاروں مومنین نے شرکت کی ۔جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی 13رجب المرجت کے عید کی مناسبت سے اس عظیم الشان ریلی کا آغاز امام بارگاہ علی رضا (علیہ السلام)سے ہوا جہاں پر ہزاروں مومنین نے قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے پوسٹرز اور دیگر بینرز اٹھائے ہوئے تھے ۔اس وقت پورا علاقہ یا علی (علیہ السلام) مدد کے فلگ شگاف نعروں سے گونج رھا تھا۔ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی ریلی مرکزی عبد الطیف گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی ۔
اختتام پر مختلف عہدیداروں سمیت عمائدین کرام نے خطاب کیا جبکہ شیعہ علماء کونسل سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی نے خصوصی اور صدارتی خطاب کیا ۔ہزاروں مومنین کی عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ناظر عباس تقوی نے ابتداء میں مومنین کو مبارکباد دی اس کے بعد کہا کہ اس مبارد دن میں ہزاروں مومنین کی اس ریلی میں شرکت نے ثابت کردیا کہ ہم نہ کوفی ہیں اور نہ ہی شامی ۔ امام علی شان حضرت مولا علی (علیہ السلام ) صرف ہمارا نہیں بلکہ عالم انسانیت کے امام اور رہنما ہیں ۔ اقوام متحدہ میں یہ قرارداد پاس ہونی چاہئے کہ تمام ممالک میں نظام اور عدل علی (علیہ السلام) کو نافذ کردیا جائے کیونکہ دنیا جان چکی ہے کہ امام عالی شان کا راستہ انسانیت کے بقا کا راستہ ہے ۔ آج ہم اس با برکت دن میں عہد کرتے ہیں کے مولا علی (علیہ السلام) کے فرزند قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کے ہر حکم پر لبیک کہنے کیلئے آمادہ و تیار ہیں گے جیسے کہ ماضی میں قومی قیادت کی ہر کال پر لبیک کہتے ہوئے ہر میدان کے فاتح رہے ہیں ۔
اس موقع پر مولانا عزیز اللہ شاہ رضوی ، مولانا غلام عباس جوئی مولانا شمشیر شاہ ، برار فرحان پتافی ، علی رضا میرجت اور آغا شبیر حیدری سمیت دیگر رہنما نے شرکت کر کے خطاب بھی کیا ۔