تازه خبریں

ٹیکساس : ہوسٹن میں سمندری طوفان کے بعد دو بڑے آبی ذخائر میں پانی کی سطح بلند

ٹیکساس : ہوسٹن میں سمندری طوفان کے بعد دو بڑے آبی ذخائر میں پانی کی سطح بلند

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں سمندری طوفان “ہاروی”کے بعد دو بڑے آبی ذخائر میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد طغیانی آ گئی ہے جبکہ شہر میں چوری اور لوٹ مارکے واقعات کو روکنے کے لئےرات کے اوقات میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔
طوفان کے باعث گزشتہ جمعے سے جاری بارشوں کی وجہ سے شہر کے بیشتر حصے زیر آب آگئے ہیں اور اب تک پندرہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شہر میں سیلابی ریلے کے باعث تین ہزار سے زیادہ مکان بہہ گئے ہیں۔شہر کی انتظامیہ کے مطابق شہر کی انتظامیہ کے مطابق سمندری طوفان سے متاثرہ ساڑھے چار لاکھ افراد کو امداد کی ضرورت ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے ساتھ ریاست ٹیکساس کا دورہ کیا اور طوفان ہاروی سے ہونےوالے نقصان کا جائزہ لیا۔