تازه خبریں

ٹیکسلا:شیعہ علما کونسل ٹیکسلا کے راھنما سید ارشاد حسین شاہ کے جوان سال بیٹے کی اچانک وفات

ٹیکسلا:شیعہ علما کونسل ٹیکسلا کے راھنما سید ارشاد حسین شاہ کے جوان سال بیٹے کی اچانک وفات،علامہ عارف حسین واحدی نے مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی،بہت بڑی تعداد میں شیعہ سنی برادران نے نماز جنازہ اکٹھی ادا کی،شیعہ سنی اتحاد کا شاندار عملی نظارہ نظر آیا،علامہ عارف واحدی نے قائد محترم کی طرف سے مرحوم کے والد اور لواحقین کے پاس تعزیت کی،
جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے علامہ عارف واحدی نے کہا کہ ملک میں جو سیاسی حالات ھیں اس سے عوام مایوس ہیں اور دینی جماعتوں اور قوتوں سے توقع رکھتے ھیں کہ سیاسی میدان میں آگے آئیں اور ملکی استحکام اور ترقی،عزت واستقلال میں اپنا کردار ادا کریں،تمام مسالک کی مرکزی قیادت آپس میں متحد ھیں اور دینی سیاسی میدان میں ملکر اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں،یہ دینی جماعتیں اور علمائ کرام ھیں جنھوں نے اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت کے ذریعے شدت پسندی،فرقہ واریت آور دھشتگردی کو ناکام بنایا