• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

پابندی مسئلہ کا حل نہیں ہے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

پابندی مسئلہ کا حل نہیں ہے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

پابندی مسئلہ کا حل نہیں ہے ، علامہ سید ساجدعلی نقوی
اگر حکمت عملی اور افہام و تفہیم کے ساتھ سنجیدہ اقدامات کئے جا ئیں تو حالات مختلف ہوسکتے ہیں ،قائد ملت جعفریہ پاکستان
راولپنڈی /اسلام آباد 17اپریل 2021ء(  جعفریہ پریس پاکستان ) قائدملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ پابندی اور آزادی کو سلب کرنا مسئلہ کا حل نہیں، اصل مسئلہ رول آف لاءکا قیام ،قانون کی عملداری کو یقینی بنانا اور قانون کے منافی سرگرمیوں کو روکنا ہے اس میں بھی اگر حکمت عملی اور افہام و تفہیم کے ساتھ سنجیدہ اقدامات کئے جائیں تو حالات مختلف ہوسکتے ہیں ۔علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ اگر حکومت معاہدے کی پاسداری نہ کرسکے تو ایسا معاہدہ کرنا ہی نہیں چاہیئے، ایسا معاہدہ کر لینے کے بعد کسی ایک فریق پر ذمہ داری عائد کرنا قرین انصاف نہیں ۔آخر میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ اس ملک میں پالیسیاں حقائق کو مدنظر رکھ کر نہیں بنائی جاتیں اسی طرح اقدامات بھی حقائق کے برعکس کیے جاتے ہیں۔لہذا ملک میں جب تک آئین اور قانون کی بالادستی کے ساتھ انصاف کی فراہمی نہیں ہوگی اس وقت تک ملک میں امن وترقی ممکن نہیں ۔