پاراچنار سبزی منڈی میں دھماکہ, بیس سے زائد افراد شہید
کرم ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پاڑاچنار کی سبزی منڈی میں دھماکے سے بیس سے زائد افراد شہید اور ستر سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دھماکا خیز مواد شرپسندوں کی جانب سبزی منڈی میں نصب کیا گیا جو اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب سبزی منڈی میں لوگوں کو رش لگا ہوا تھا۔ دھماکے کے فوراََ بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کردی اور زخمیوں اور لاشوں کو ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال پاڑا چنار پہنچانا شروع کردیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق اٹہتر زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے جن میں بیس کے قریب شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔