تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ کا پاکستانی زائرین بس حادثے پر افسوس کا اظہار

پاراچنار میں مسافر گاڑیوں پر حملہ گھناؤنا عمل ہے قائد ملت جعفریہ پاکستان

    ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ انتہائی گھنائونا عمل ہے، علامہ ساجد نقوی
قائدملت جعفریہ کامسلح افراد کی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے شہادتوں پر افسوس کا اظہار، شہدا ء کے قاتلوں کو کیفر و کردار تک پہنچایا جائے
ضلع کرم کے شہریوں کی آمد و رفت اور حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور قاتلوں اور مجرموں کیخلا ف آپریشن کیا جائے، قائد ملت جعفریہ
راولپنڈی /اسلام آباد 21نومبر 2024ء (     جعفریہ پریس پاکستان       )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ

ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ انتہائی گھنائونا عمل ہے ، انہوں نے مسلح افراد کی جانب سے مسافر گاڑیوں پر فائرنگ  اور اس کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ شہدا ء کے قاتلوں کو کیفر و کردار تک پہنچایا جائے ، علامہ ساجد نقوی نے مزید کہاکہ ضلع کرم کے شہریوں کی آمد و رفت اور حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور قاتلوں اور مجرموں کیخلا ف آپریشن کیا جائے ، علاوہ ازیں فائرنگ کے نتیجے میں زخمیوں کی دیکھ بھال کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔

آخر میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ پوری قوم ضلع کرم کے شہید مسافروں کے لواحقین کے غم ودکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں،انہوں نے مسافرزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور کہا کہ انشااللہ ضلع کرم کو منصوبہ بندی کے ساتھ حالات خراب کرنے کی سازش ناکام ہوگی ۔