پارہ چنار سے پشاور جانے والے مسافروں پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان
دلسوز واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔
اندوہناک واقعے میں شہید ہونے والوں کے دکھی خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔
مٹھی بھر ملک دشمن عناصر انسانیت کے لیے بہت بڑا چیلنج بن چکے ہیں۔
پارہ چنار بارے صوبائی حکومت کو بارہا متوجہ کیا گیا لیکن انکے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔
واقعے میں ملوث قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔