تازه خبریں

پاراچنار کرم ایجنسی میں پولیس گردی کی سخت مذمت کرتے ہیں:علامہ عارف واحدی آئین و قانون کی رو سے پولیس اور انتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہے

شیعہ علما ء کو نسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹر ی جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے پاراچنار کرم ایجنسی میں نواسہ رسول اکرمؐ حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے منعقدہ جشن میں شرکت کے لئے جانے والے علمائے کرام اور اکابرین کو راستے میں روکنے اور پابند کرنے کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے مظاہرین پر مقامی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے شیلنگ اور براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد کی شہادت اور چھ سے زائد کے شدید زخمی پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس سانحہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اورصوبائی اور وفاقی حکومت سے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور سانحہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں علامہ عارف واحدی نے کہا کہ نہتے اور پرامن شہریوں پر جائز اور اصولی احتجاج کے جواب میں انتظامیہ کی کھلی بربریت اور اندھادھند فائرنگ سے عام پاکستانی شہری کے ذہن میں بھی ان سوالات کا جنم لینا فطری امر ہے کہ آئین و قانون کی رو سے پولیس اور انتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہیلیکن اس کے برعکس اگر وہ ہی عوام کے قتل عام پر اتر آئیں تو صورت حال کس قدر سنگین ہوگی اور اس کے نتائج کیا ہوں گے؟