• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

پارا چنار عید گاہ کباڑ بازار میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں علامہ محمد رمضان توقیر

پشاور( )شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ پارہ چنار کباڑ بازار میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور صوبائی حکومت اور پارہ چنار انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سانحے میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔سانحے میں 26بے گناہ افراد کی جان چلی گئی اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں ۔اور حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی ۔پورے ملک بلخصوص صوبہ خیبر پختونخوا میں ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے واقعات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں ۔ان واقعات کے پس پردہ محرکات کو بے نقاب کیا جائے۔کئی دہائیوں سے پاکستان کی عوام دہشت گردی جیسی لعنت کا شکار ہے ۔اس لعنت سے پاکستان کی عوام کو نجات دلائی جائے آپریشن ضرب عضب کے کوئی خواص نتائج ابھی تک سامنے نہیں آرہے ۔ہم آرمی چیف سے پر زومطالبہ کرتے ہیں کہ آپریشن ضرب عضب کوملک کے تمام صوبوں اورحساس اضلاع میں شروع کیا جائے اوردہشت گردوں کا اور ان کے سہولت کاروں کا قلع قمع کیا جائے ۔تاکہ پا کستان میں جو خوف کی فضا ہے اس سے شہری کو نجات دلائی جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لیں سکیں
آخر میں انہوں نے شہداء کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ان ظالم دہشت گردوں کو اپنے قہر عظیم سے تباہ وبرباد کر ے