پارا چنار میں امام بارگاہ کے سامنے ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت ، شہداء کی شہادت پر افسوس کا اظہار (حسن عباس، مرکزی صدر جے ایس او پاکستان)
اسلام آباد( )جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں صحیح معنوں میں امن و امان تب ہی ممکن ہے جب سانحہ میں ملوث افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی کرتے ہوئے مجرموں کو قرار وقعی سزا دی جائے۔ ملک عزیز میں آئے دن اس طرح کے سانحات کا ہونا ملک کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے۔ ہر سانحہ کے بعد کچھ مذمتی بیانات آ جاتے ہیں اور یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہم نے اپنی ذمہ داری پوری کر لی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے نیشنل ایکشن پلان کی روح پر عملدرآمد کرتے ہوئے جہان بھی کوئی ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو عوام کے سامنے لایا جائے اور ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کو نشان عبرت بنا دینا چاہیے۔کیونکہ اب نیشنل ایکشن پلان پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔ اور عوام جاننا چاہتے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان جس کو حکومتی اداروں کی طرف سے بنایا گیا تا کہ ملک میں امن و امان ہو سکے۔ مگر آج تین سال گزر جانے کے بعد بھی ملک میں دہشت گرد جہان چاہتے ہیں کاروائی کر لیتے ہیں۔ اور ہمارے سیکیورٹی کے ادارے ان کا کچھ نہیں بگاڑ پاتے۔