• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

پارا چنار کرم ایجنسی میں انتظامیہ کو بیگناہ افراد کی زندگیوں سے کھیلنے کا کوئی حق نہیں ، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی

آئین و قانون کی رو سے پولیس /انتظامیہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کی ضامن لیکن صورتحال اس کے برعکس ہے قائد ملت جعفریہ پاکستان
انتظامیہ کی جانب سے بے گناہ سفید ریش لوگوں اور طالب علموں کو گرفتار کیا گیا ہے ،جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں
راولپنڈی/اسلام آباد 6جون 2016( )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پارا چنار کرم ایجنسی میں نواسہ رسول اکرم ؐ حضرت امام حسین ؑ کی ولادت کی مناسبت سے منعقدہ جشن میں شرکت کیلئے جانے والے علمائے کرام اور اکابرین کو راستے میں روکنے اور پابند کرنے کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے مظاہرین پر مقامی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے شیلنگ اور براہ راست فائرنگ کا کوئی آئینی و قانونی جواز نہ تھا ۔آئین و قانون کی رو سے پولیس انتظامیہ کو عوام کی جان و مال کے تحفظ کی ضامن لیکن صورتحال اس کے برعکس ہے ۔علامہ ساجد نقوی نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور سانحہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہ کئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ا نتظامیہ کی جانب سے بے گناہ سفید ریش لوگوں اور طالب علموں کو گرفتار کیا گیا ہے ، رابطوں کے باوجود بے گناہ افراد کو رہا نہیں کیا گیا جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور سخت تشویش کا اظہار کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام بیگناہ افراد کو جلد از جلد رہا کیا جائے ۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے پارا چنار کرم ایجنسی میں فائرنگ کی غیر جانبدارنہ تحقیات کا مطالبہ کرتے ہوئے شہدا ء کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ۔اور انہوں نے شہدا ء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ۔