پارہ چنارر نور مارکیٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ علامہ حمید حسین امامی
پشاور() پارہ چنارر نور مارکیٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔25افراد شہید اور55۔60افراد کے زخمی ہوئے۔اور انسانوں جانوں کے ضیاع کا بہت ذیادہ افسوس ہے۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی نے صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہا کہ پارہ چنار میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاط می مذمت کرتے ہیں اور اس قسم کے واقعات پارہ چنار میں مسلسل کیا جائے رہے ہیں ۔آپریشن ردا لفساد کی بھر پور حمایت کرتے ہیں جو کہ کامیابی سے جاری ہے مگر اس کے پارہ چنار اور کرم ایجنسی میں کوئی ثمرات نظر نہیں آتے۔کیاپارہ چنار میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات آپریشن ردالفساد کا ردعمل تو نہیں ہے ۔ سیکورٹی فورسز کرم ایجنسی کو پاکستان کا حصہ سمجھتے ہوئے اس میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پارہ چنار کے شہر یوں سے حکمرانوں کے کوئی ہمدردی نہیں ہے اورغیور عوام کونہتا کر کے دہشت گردی کی بھنیٹ چڑھایا ہوا ہے ۔ہم آرمی چیف سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کے پارہ چنار شہر کے قریب پھاٹکوں پر آرمی کے جوان تعینات کیئے جائیں ۔اور ایف سی کو ہٹا جائے اس سے پارہ چنار میں امن مضمر ہے ۔