جعفریہ پریس فیصل آباد ( ) جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان مرکزی سیدہ سدرہ نقوی نے پارہ چنار پاکستان اور نایئجریا میں ملت تشیع پہ ہونے والے ظلم و بربریت پہ گہرے غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ تمام بنی نوع انسان کو آزادی حاصل ہے کہ وہ اپنے دین کی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کریں،اسلام ،سلامتی و امن کا دین ہے ، اسلام محبت کا دین ہے اور محبت کسی خاص گروہ یا فرقے سے نہیں بلکہ انسانیت سے محبت کا دین ہے لہذا مذہبی تعصب میں انسان کشی کسی طور بھی قابل قبول نہیں ،پارہ چنار اور نایئجیریا حکومت کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اس معاملے میں اسلامی ممالک کی خاموشی پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہیں،اور ہم جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کے پلیٹ فارم سے اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرواتے ہیں اور دیگر تمام درد دل رکھنے والوں سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں ، مظلوم کسی بھی دین اور مذہب سے ہو ہم اسکے ساتھ ہیں جس طرح مولا حسین علیہ السلام کا پاکیزہ خون رائیگا نہیں گیا اسی طرح دور حاضر کے مظلومین کی عظیم قربانیاں رائیگاہ نہیں جائیں گی، حکومت پاکستان کو اب نیشنل ایکشن پلان کی ناکامی کو قبول کر لینا چاہیئے ملت تشیع جو کے پر امن قوم ہے ہر روز نئے سے نئے مصائب اور صعوبتوں سے گزر رہی ہے حکومت پاکستان پر امن شہریوں کی حفاظت میں ناکام ہوچکی ہے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان کا امن تباہ کرنے والوں کے خلاف جلد از جلد ایکشن لے مز ید نائیجریا میں ہونے والے ظلم کے خلاف پاکستان اپنا مثبت ثالثی کا کردار ادا کرے ،ہم شیخ ابراہیم زکزاکی کی خدمت میں انکے اہل خانہ اور دیگر ملت تشیع کی قیمتی جانوں کی تعذیت پیش کرتے ہیں اور انکی رہائی کے لئے اپیل کرتے ہیں۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات