• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

پاناما کے متعلق عدالتی فیصلہ تمام فریقین تسلیم کریں مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل پاکستان

پاناما کے متعلق عدالتی فیصلہ تمام فریقین تسلیم کریں، قانون کی حکمرانی و عملداری کےلئے سنجیدہ کوششیں ضروری ہیں ، عارف واحدی
کرپشن سے پاک پاکستان کےلئے تمام اداروں، اکائیوں کو کردار ادا کرنا ہوگا،  مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل پاکستان
اسلام آباد23 جولائی 2017ء( دفتر )شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کہتے ہیں پاناما کےمتعلق عدالتی فیصلے کو تمام فریقین تسلیم کریں، قانون کی حکمرانی اور عملداری کےلئے سنجیدہ کوششیں ضروری ہیں، سیاسی اختلاف کو سیاسی تصادم سے بچانا ہوگا، کرپٹ کوئی بھی ہو اسے سزا ضرور ملنی چاہیے، کرپشن سے پاک پاکستان کےلئے تمام اداروں اور اکائیوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفودسے ملاقاتوؒں کے دوران کیا ۔علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر عدالت کا فیصلہ محفوظ ہے لیکن فریقین کی جانب سے مختلف بیانات کا سلسلہ جاری ہے ، مختلف آرا جمہوری معاشرے کی عکاس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف آرا ضرور ہونی چاہیے لیکن سیاسی اختلاف کو سیاسی تصادم کی طرف نہیں جانا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ تمام فریقین اور جماعتوں کو چاہیے کہ عدالت کے فیصلے کو تسلیم کریں ، قانون کی حکمرانی اور اس کی عملداری کویقینی بنانے کےلئے کوششیں کرنا ہونگی۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ پاکستان کو کرپشن سے پاک ملک بنانے کےلئے تمام اداروں،اکائیوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہمارا موقف بالکل واضح ہے کہ کوئی بھی کسی بھی قسم کی کرپشن میں ملوث ہو اسے سزا ضرور ملنی چاہیے ۔اس کیس کے ساتھ ساتھ تمام کیسز کے فیصلے جلد ہونے چاہئیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام کے اصل مسائل غربت، بدامنی ،بے روزگاری ، توانائی بحران ہیں جن سے نجات کےلئے اقدامات اٹھانا ہونگے۔