موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں تعینات پاکستانی سفارتی اہلکار رانا نیئر کو صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں اُس وقت گولیاں مار کر قتل کیا گیا جب وہ نمازمغرب کی ادائیگی کے بعد واپس گھر جارہے تھے۔ رانا نیئر اقبال قونصل خانے میں ویزہ سیکشن میں کام کر تے تھے جب کہ ان کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔

پاکستان نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے سفارتی اہلکار کے قتل کی شدید مذمت کی اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان کی حکومت سے اپنے سفارتی اہلکاروں کی سیکیورٹی مزید بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا۔

دوسری جانب وزیرخارجہ خواجہ آصف نے بھی ٹوئٹ کے ذریعے جلال آباد میں پاکستانی سفارتکار کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے افغان حکومت سے سفارتی عملے کی سیکیورٹی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here