• علامہ شبیر حسن میثمی کی اسپیکر قومی اسمبلی
    راجہ پرویز اشرف سے اسپیکر چیمبر میں ملاقات
  •  متنازعہ فوجداری ترمیمی بل کو یکسر مستردکرتے ہیں ، شیعہ علماءکونسل پاکستان
  • متنازعہ ترمیمی بل: علماء و ذاکرین مشاورتی اجلاس کل کراچی میں منعقد ہوگا
  • مقدس کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی ی شدید مذمت کرتے ہیں سید راشد حسین نقوی
  • بزرگ علمائے تشیع نے متنازعہ ترمیمی ایکٹ کو مسترد کردیا اعلامیہ جاری
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع ملتان کا ورکر کنونشن منعقد ہوا جس میں مولانا اعجاز حسین بھشتی ضلی صدر ملتان منتخب ہوئے
  • شیعہ علماء کونسل کی زیر نگرانی متنازعہ بل کے سلسلے میں مختلف جماعتوں کا اجلاس
  • علامہ اسد اقبال زیدی کا ضلع دادو کادورہ اسلامی تحریک کے کارکنان سے ملاقات
  • توہین کے متنازعہ بل کو مسترد کرتے ہیں علامہ رمضان توقیر
  • قومی اسمبلی میں متنازعہ قانون سازی کو مسترد کرتے ہیں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

تازه خبریں

پاکستان آرمی کے عہدوں پر تعیناتیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

پاکستان آرمی کے عہدوں پر تعیناتیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

پاکستان آرمی کے عہدوں پر تعیناتیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی
معاشی، معاشرتی اور انسانی حقوق سمیت دیگر چیلنجز پر قابو پانے کےلئے سیاسی، جمہو ری استحکام نہایت ضروری ، قائد ملت جعفریہ
ملک کے تمام مسائل کا حل تمام سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی میں ہے، تہنیتی پیغام
 راولپنڈی /اسلام آباد 25 نومبر 2022ء( جعفریہ پریس پاکستان  ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ پاکستان آرمی کے عہدوں پرخوش اسلوبی سے تعیناتیوں کا خیر مقد م کرتے ہیں، ملک کو معاشی،معاشرتی اور انسانی حقوق سمیت دیگر حوالوں سے گھمبیر مسائل کا سامنا ہے، پاکستان کو ان تمام مسائل پر قابو پانے کےلئے سیاسی اورجمہوری استحکام کی ضرورت ہے، ماضی کی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اورچیف آف دی آرمی سٹاف کی تقرریوں پر اپنے تہنیتی پیغام میں کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ پاکستان آرمی دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ہے ۔ انہوں نے نئی فوجی قیادت (چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ،آرمی چیف ) کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ان تعیناتیوں پر ہونیوالی بحث کا خاتمہ ہو چکا امید کرتے ہیں پاکستان کو درپیش مسائل کا حل آئین و قانون کی روشنی میں کیا جائے گا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ پاکستان سات دہائیوں خصوصاً گزشتہ پچاس سال سے معاشی، معاشرتی اور انسانی حقوق سمیت دیگر حوالوں سے گھمبیرمسائل کا سامنا کررہاہے جس کی بنیادی وجہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام ہے ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ پاکستان کو ان تمام مسائل پر قابو پانے کےلئے اتحار و امن وامان ضروری ہے اور جمہوری استحکام اسی صورت میں آئے گا جب ماضی کی غلطیوں کو دہرانے کی بجائے ان سے سیکھتے ہوئے آگے بڑھا جائے، سیاسی اختلاف ضرور رکھا جائے مگر عدم برداشت اور سیاسی اختلاف کو دشمنی میں تبدیل کرنے کی روش کو تبدیل کیا جائے ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستا ن علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ ہم ایک عرصہ سے کہتے چلے آرہے ہیں کہ ملک کے تمام مسائل کاحل باہمی مشاورت اور آئین کی بالادستی و قانون کی حکمرانی میں ہے کیونکہ اسی کے ساتھ ملک و معاشرہ ترقی کرے گا۔