پاکستان بھر میں اربعین امام حسین،ملک بھر میں مجالس و جلوس ہائے عزا کا سلسلہ جاری
جعفریہ پریس پاکستان:دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی نواسہ رسول امام حسین ؑ و شہدائے کربلا کا چہلم روایتی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے ملک بھر میں مجالس و جلوس ہائے عزا کا سلسلہ جاری ہے لاکھوں فرزندان توحید اجتماعات میں شریک علماء خطباء و ذاکرین سیرت اہلبیت بیان کررہے ہیں اس سلسلے میں ملک بھر میں مرکزی اجتماعات 17ستمبر بروز ہفتہ کو منعقد ہونگے