پاکستان کا روہنگیا کیمپ میں آتشزدگی پر افسوس کا اظہار
پاکستان کا روہنگیا کیمپ میں آتشزدگی پر افسوس کا اظہار
پاکستان نے بنگلہ دیش میں روہنگیا کیمپ میں آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کے کیمپ میں آتشزدگی سے جانی اور مالی نقصان پر افسوس ہے۔ ترجمان نے کہا کہ واقعہ روہنگیا مسلمانوں کی جاری مشکلات میں ایک اور اضافہ ہے۔ بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 560 زخمی ہوئے ہیں۔ اس واقعے کے بعد سے تا حال 400 افراد لاپتہ ہیں۔ آگ کی زد میں آنے والے مہاجر کیمپ کے 45 ہزار سے زیادہ پناہ گزین رہائش سے محروم ہو چکے ہیں۔