تازه خبریں

پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں مراسم عزاداری جاری+تصاویر

پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں مراسم عزاداری جاری+تصاویر

محرم الحرام 1447ھ / 2025 کے موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی اور نگرانی میں زہرا اکیڈمی کے زیر اہتمام ملک بھر کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں عزاداری امام حسین علیہ السلام کے بامقصد اجتماعات کا سلسلہ بھرپور انداز سے جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان کی سرپرستی میں زہرا اکیڈمی کی جانب سے امسال پاکستان بھر میں 3000 سے زائد مقامات پر مبلغین دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، جو نہ صرف عزاداری کے انتظامات میں معاونت فراہم کر رہے ہیں بلکہ عوام کو پیغامِ کربلا، فلسفہ شہادت اور سیرت امام حسینؑ سے روشناس بھی کرا رہے ہیں۔
ان مبلغین کی خدمات کا دائرہ کار بلوچستان، گلگت بلتستان، جنوبی پنجاب، اندرونِ سندھ اور خیبر پختونخوا کے ان علاقوں تک پھیل چکا ہے جہاں عموماً دینی رہنمائی کے مواقع کم میسر ہوتے ہیں۔
قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے اس اقدام کو “تحریکِ حسینی کی ترویج” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عزاداری محض آنسو بہانے تک محدود نہیں، بلکہ ایک زندہ اور شعوری پیغام ہے جو ہر دور کے یزیدی طرزِ فکر کے خلاف بغاوت کی علامت ہے۔