حکومت ریمدان بارڈر پر ایک ہفتے سے پھنسے زائرین کرام کے مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرے، حکومت بلوچستان موسمی شدت اور امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر اس ایشو پر غفلت نہ برتے اور مشکل میں گھرے تمام افراد جن میں خواتین اور بوڑھے بھی شامل ہیں انہیں بحفاظت اپنے اپنے علاقوں کو روانہ کیا جائے، بارڈر پر زائرین کے لئے حکومت کی جانب سے سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جنکی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔
مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی