تازه خبریں

پاک فوج کا کسی سیاسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ملک میں سول ملٹری کی کوئی تقسیم نہیں سیاسی جماعتیں آپس میں باتیں کرتی ہیں تاہم پاک فوج کا کسی سیاسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

راولپنڈی میں پریس بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خیبر ویلی میں 15 جولائی کو شروع کئے گئے آپریشن خیبر فور کو مکمل کرلیا گیا ہے جس کے دوران 2 جوان شہید اور 6 زخمی ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق خیبر ایجنسی کی راجگال اور شوال وادی میں شروع کئے گئے آپریشن خیبر 4 کے دوران 253 کلو میٹر علاقہ کلئیر کرایا گیا۔