کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کے نائب صدر وپولیٹیکل سیکر ٹری محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ پا را چنار ،کو ئٹہ اور کراچی میں ہو نے والی انسان سوز دہشت گردی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس واقعے میں شہید اور ز خمی ہونے والے تمام افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمددری اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں گز شتہ کئی ماہ سے ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال کافی بہترتھی لیکن رمضان المبارک کے آخری جمعے کو دہشت گردو نے ملک بھر کی فضاء کو سوگ وار کردیا دہشت گردی کو جڑ سے ختم کر نے کے لئے حکومت کو اب جرات مندانہ اقدام کرنے ہونگے یہ تمام واقعات حکومت اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر کئی سوالیہ نشان چھوڑ گیا بزدل دہشت گرد وں کی ان کاروائیوں سے قوم کے حوصلے ہرگز پشت نہیں ہو نگے دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد اور سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے دہشت گردوکا کوئی دین اور مذہب نہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاراچنار،کوئٹہ اور کراچی میں بے گناہ لوگوں کو خون میں نہلانے والوں کو گر فتار کر کے عبرتناک سزا دیں تا کہ شہداء کے گھرانوں کو انصاف مل سکے