تازه خبریں

پشاور۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے اجلاسِ عمومی میں برادر سید علی حیدر کاظمی کو پہلا ڈویژنل صدر منتخب کر لیا گیا ہے

پشاور۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے اجلاسِ عمومی میں برادر سید علی حیدر کاظمی کو پہلا ڈویژنل صدر منتخب کر لیا گیا ہے ۔ جے ایس او پاکستان پشاور ڈویژن کا اجلاسِ عمومی امام بارگاہ آغا سید علی شاہ رضوی میں مُنعقد ہوا جسکی صدارت جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر برادر حسن عباس نے کی جبکہ جے ایس او کی مرکزی نظارت کے رُکن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز برادر سید علی حیدر کاظمی نے تلاوتِ قرآن پاک سےکیا جبکہ نعتِ رسولِ مقبولؐ کی سعادت برادر ساغر عباس نے حاصل کی۔ مرکزی صدر نے اجلاس کی کاروائی ڈویژنل صدر کے انتخاب کے یک نُکاتی ایجنڈے پرآگے بڑھائی اور یونٹس صدور اور جنرل سیکرٹریز کو طریقہ انتخاب سے آگاہ کیا جسکے بعد تمام یونٹس کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کی ڈویژنل صدر کے انتخاب کیلئے خفیہ بیلٹ کے ذریعے دو اُمیدواروں کے مابین پولنگ ہوئی جس میں کثرتِ رائے سے برادر سید علی حیدر کاظمی جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے پہلے صدر منتخب ہوئے۔ اس موقع پر مرکزی صدر برادر حسن عباس نے ڈویژنل صدر برادر علی حیدر کاظمی سے حلف لیا۔ بعدازاں مرکزی صدر نے اپنے خطاب میں جے ایس او پاکستان کے قیام اور اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ الہٰی تنظیم جے ایس او ملک بھر میں طلباء کی دینی، تعلیمی، فکری اور ذہنی آبیاری میں مصروف عمل ہے اور جعفری طلباء کی بے لوث خدمت ہی کے باعث روز بروز طلباء میں جے ایس او پاکستان کی مقبولیت بڑتی جا رہی ہے ۔ اُنہوں نے پشاور ڈویژن کے برادران سے کہا کہ وہ طلباء کی تعلیمی ، نصابی اور دینی استعداد بڑھانے کیلئے خدمات انجام دے کر اللہ رب العزت اور محمدؐ و آلؑ محمدؐ کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں اور یہی دنیا و آخرت میں اُنکی کامیابی کا ضامن ہو گا۔ آخر میں تمام جے ایس او برادران نے مل کر دُعائے امام زمان العجل کی تلاوت کر کے اجلاس کا اختتام کیا۔