تازه خبریں

پشاور۔ قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت جشن صادقین کا انعقاد

پشاور۔ قائدِ ملتِ جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت ہر جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (JSO) پشاور ڈویژن کے زیرِ اہتمام ہفتئہ وحدت بسلسلہ جشنِ عیدِ میلاد النبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے امام بارگاہ آغا سید چن پیر شاہ، محلہ حُسینیہ پشاور میں محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور جے ایس او مرکزی نظارت کے رُکن زاہد علی آخونزادہ تھے۔ معروف نعت خوان امانت چشتی سمیت جے ایس او برادران ساغر عباس، علی عباس اور سید شبیہئہ کاظمی نے نعت و منقبت خوانی کے ذریعے عقیدت کے نذرانے پیش کئے۔ محفل نعت و منقبت خوانی کے اختتام پر شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور کے صدر اور خطیبِ محمد و آلِ محمد آخونزادہ مجاہد علی اکبر نے اپنے خصوصی خطاب میں حبیبِ خدا، ختم الانبیاء، حضور شافع روزِ جزاء کے فضائل بیان کئے اور حاضرین کے لئے دُعائے خیر فرمائی۔