پشاور: قصہ خوانی بازار میں واقع جامع مسجد امامیہ میں دھماکہ متعدد افراد زخمی

جعفریہ پریس پاکستان :

 پشاور کے معروف قصہ خوانی بازار کوچہ رسالدار میں واقع جامع مسجد امامیہ  میں دھماکے اور اس میں 5 افراد شہید اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قبل نامعلوم افراد کی جانب سے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کی گئی اور اس کے بعد مسجد کے اندر دھماکا ہوگیا، جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔