تازه خبریں

سال 2025ء کے دو جڑواں مہینوںمئی اور جون میں دو جڑواں برادر اسلامی ہمسائیہ ممالک پاکستان و ایران پر دو ازلی دشمنوں انڈیا اور اسرائیل نے جارحیت کا ارتکاب کیا ۔ ماہ اپریل کے اواخر میں پہلگام میں سیاحوں پر ہونیوالے حملے کو جواز بناکر 7مئی کو انڈیا نے پاکستان کی بین الاقوامی سرحدوں کی خلاف ورزی کیساتھ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹرکی سنگین ترین خلاف ورزی کی مگر اسے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے ایسا کاری وار اور غیر متوقع جواب ملا کہ فرانسیسی رافیل طیاروں ، ر وسی ائرڈیفنس سسٹم اور اسرائیل سے حاصل کی گئی ٹیکنالوجی بھی ان حملوں کوروکنے میں ناکام رہی اور بالآخر جنگ میں انڈیا کو بدترین شکست سے دوچار ہوتا دیکھ کر مودی کے پائوں نہ صرف لڑکھڑائے بلکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ثالث بن کر کودے اور اس طرح عارضی سیز فائر کا اعلان کیاگیا جس کے بعد آج تک مودی سرکار مسلسل گیدڑ بھبھکیوں سے نہ صرف کام چلارہی ہے بلکہ پاکستان کیخلاف نئی سازشوں کی تیاری کررہی ہے البتہ پاکستان کو اس معرکہ حق میں نہ صرف فتح نصیب ہوئی بلکہ خطے میں انڈیا کی تھانیداری کا بھی نہ صرف خاتمہ ہوا بلکہ مودی سرکار کی سربراہی میں بڑھتے ہوئے اکھنڈ بھارت کے نظریے کو بھی کاری وار لگا اور وہ پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوا،سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر ایک مرتبہ پھر اجاگر ہوااور اسے دوطرفہ مسئلہ کی بجائے بین الاقوامی مسئلہ سمجھاگیا اور اس کے حل کیلئے ایک نئے انداز میںسلامتی کونسل سمیت دیگر سفارتی محاذوں پر آواز بلند ہوئی دوسری طرف انڈین اپوزیشن سمیت دیگر اکائیوں نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور اب تک یہ سلسلہ جاری ہے۔

 پشاور پولیس لائن میں خود کش دھماکہ کی مذمت کرتے ہیں ۔زاہد علی آخونزادہ ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان

 پشاور پولیس لائن میں خود کش دھماکہ کی مذمت کرتے ہیں ۔زاہد علی آخونزادہ ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان

قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کے پی میں دہشت گردی واقعات پر افسوس کا اظہار اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان

قوم دہشتگردوں کے ان مذموم عزائم سے نہ خائف ہو گی اور نہ ہی ان کو کامیاب ہونے دے گی،ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان

 شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار کے دھماکے پر جوڈیشل کمیشن قائم کر کے ذمہ داروں کا تعین کیا گیا ہوتا تو آج ایسا واقعہ رنماءنہ ہوتا، ترجمان قائد ملت جعفریہ

راولپنڈی/اسلام آباد 30 جنوری 2023(   )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ نے پشاور پولیس لائن میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیس جو عوام کی محافظ ہے ان کو نشانہ بنانے سے دہشت گرد قوم کو عدم تحفظ کا احساس دلانا چاہتے ہیں لیکن قوم اپنے ساتھ ساتھ اپنے محافظین کے تحفظ کے لیے بھی متحد ہے اور دہشت گردوں کے ان مذموم عزائم سے نہ خائف ہو گی اور نہ ہی ان کو کامیاب ہونے دے گی۔انہوں نے دھماکے میں پولیس اہلکاروں اور دیگر شہداءکے ورثاء سے اظہار تعزیت بھی کی اور زخمیوں کے لیے جلد صحتیابی کی دعا کی۔قائد ملت جعفریہ کے ترجمان زاہد علی آخونزادہ نے مزید کہا کہ ہم سانحہ شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار کے واقع پر مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے جوڈیشل کمیشن کا تسلسل سے مطالبہ کرتے رہے تاکہ یہ امر طشت از بام ہو سکے کہ کوئی دشت گرد کیسے درجنون ناکوں سے گزر کر اندرون شہر تک پہنچا اور کیسے اس نے نماز کی ٹائمنگ کے ساتھ مسجد میں گھس کر دھماکہ کیا۔ انہوں کہا کہ سہولت کاروں کے بغیر ایسی دہشت گردانہ کاروائیاں ممکن نہیں۔ اور سہولت کاروں کے ±خلاف کاروائی بغیر ایسے واقعات کا تدارک بھی نہیں ہو سکتا۔انہوں کہا کہ اگر شیعہ جامع مسجد کوچہ رسالدار کے دھماکے پر جوڈیشل کمیشن قائم کر کے ان سوالوں پر ذمہ داروں کا تعین کیا گیا ہوتا تو آج ایسا واقعہ رنماءکرنے کی دہشت گردوں کو دوبارہ ہمت نہ ہوتی کیونکہ پشاور پولیس لائن دھماکہ بھی انہی سوالوں کو جنم دیتا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے لسبیلہ، پروا ڈی آئی خان سمیت کے پی میں ہونے والے دیگر واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور پولیس سمیت دیگر شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے اور ان کی مغفرت کی دعا فرمائی جبکہ ترجمان مزید کہا کہ شیعہ علماءکونسل پاکستان نے بھی اس واقعے کی پرزور مزمت کرتے ہوئے ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کے بقول شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کے پی میں تسلسل کے ساتھ دہشت گردی کے رونماءہونے واقعات کومعنی خیز قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس لائن میں دشت گردی کی کاروائی تقاضہ کرتی ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈوان کر کے ملزمان کو نہ صرف بے نقاب کیا جائے بلکہ ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے بھی شہداءکے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔