جعفریہ پریس- پشاور کے علاقے حیات آباد میں واقع پاسپورٹ آفس کے قریب امامیہ بارگاہ و جامع مسجد میں خودکش دھماکےاور فائرنگ سے 20 افراد شہید اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں،عینی شاہد کے مطابق حملہ آور ایف سی یونیفارم میں ملبوس تھے،انہوں نے پہلے ہینڈ گرینڈ سے حملہ کیا،پھر فائرنگ اور بعد میں ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 20 افراد شہید اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں امدادی کارکنوں نے لاشوں اورزخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کیا،جہاں ایمرجنسی نافذ کرکے عوام سے خون کے عطیات کی اپیل کی ہے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے-
قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے سانحہ پشاور کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ناکام ہوچکی ہیں، دہشتگرد دھندناتے پھر رہے ہیں ان کے خلاف کاروائی نہیں ہو رہی، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی ،شیعہ علما کونسل پاکستان خیبرپختون خواہ کے صوبائی صدرعلامہ محمد رمضان توقیر اورایس یو سی کے دیگرمرکزی رہنماوں نے پشاور کے علاقے حیات آباد کی امام بارگاہ و مسجد پر خود کش حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عملا ملک کو دہشتگردوں کے حوالے کردیا گیا ہے تا ہم دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کاعزم متزلزل نہیں کرسکتیں۔ رہنماوں نےمطالبہ کیا کہ دہشتگردوں اوران کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔