پنجاب میں عزاداری کے راستے میں رکاوٹیں قابل برداشت نہیں شیعہ علماء کونسل صوبہ پنجاب
جعفریہ پریس : صوبائی صدر پنجاب شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ موسی رضا جسکانی صوبائی صدر پنجاب شیعہ علماء کونسل پاکستان نے ایک پرہجوم کانفرنس سے خطاب فرمایا اور ملت کو درپیش مسائل پر کھل کر بات کی ۔ خصوصا فورٹ عباس بہاولنگر میں مجلس عزا پر پولیس گردی کی مذمت کی اور واضح طور پر کہا کہ اگر دو دن تک واقعہ کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی نہ ہوئی تو شیعہ علماء کونسل پاکستان کا مرکزی اور صوبائی اعلی سطحی وفد چک 240/ HL جاکر مجلس عزا کرائے گا انھوں نے مزید کہا کہ مجلس عزا منعقد کرانا ہمارا بنیادی شہری اور مذہبی حق ہے اس پر ایف آئی آر درج ہوجانا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ پنجاب بھر میں اسے جرم قرار دے دیا گیا ہے ۔ ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور فی الفور اخراج کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ اور تمام اضلاع کے ذمہ داران اندر چاردیواری میں مجلس عزا کی کوئی اجازت نہ لیں اور خود جاکر مجالس کرائیں فور شیڈول کے بارے کہا کہ یہ ایک ظالمانہ اور اذیت ناک عمل ہے زندگی زندان سے بدتر ہوجاتی ہے ۔آجکل دوبارہ یہ ظلم عروج پر ہے فقط رحیم یارخان میں نصف درجن سے زیادہ بے گناہ لوگوں کو اس میں پھنسا دیا گیا ہے اگر اس ظلم سے مومنین کو نجات نہ دلائی گئی تو چہلم کے پروگرام احتجاج میں بدل جائیں گے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت زائرین کے مسئلہ کو فوری طور پر حل کرے ورنہ یہ حکومت کے لئے نیک شگون نہیں ہوگا کل ہونے والے بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جس بیس سے زائد ماتمی شہید ہوگئے ہیں اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ شہداء ورثاء کی امداد کا اعلان کیا جائے اور زخمیوں کو بہتر علاج معالجہ کی سہولیات دی جائیں فیصل رضا عابدی اور سید حمزہ نقوی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا انہوں نے حکومت کی اقتصادی اور سیاسی پالیسی پر شدید تنقید کی کہا کہ پاکستان کو کسی اسلامی ملک کے خلاف جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے ۔