• کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کا دورہ
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی نواب شاہ میں پریس کانفرنس

تازه خبریں

پنجا ب اور سندھ میں تباہ کن سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے جعفریہ یوتھ کی امدادی سرگرمیاں

جعفریہ پریس – پنجا ب اور سندھ میں تباہ کن سیلاب کے بعد متاثرین کی مدد کے لیے جعفریہ یوتھ کی طرف سے دوسرے مرحلے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ضلع جھنگ کے علاقوں اٹھارہ ہزاری ‘ گڑھ مہاراجہ ‘ تروڑبلوچ ‘ احمد پور سیال ‘ کوٹ بہادر ‘موضع درگئی شاہ ‘ روڈو سلطان ‘ پہاڑ پور ‘ اسلام پور نشیب ‘ سیوہ سادات ‘ روڈو بلوچ‘ عباس والا ‘ منڈے سیداں اور دیگر علاقوں میں جبکہ مظفرگڑھ میں جوآنہ بنگلہ اور موضع یوسف پور پٹڑی سادات میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔جس میں ہزاروں مریضوں نے مفت استفادہ کیا اور تمام مریضوں کو بلاتفریق مسلک و مذہب طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔
قائدملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی اور جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلی سید اظہار بخاری تمام امور کی نگرانی کررہے ہیں۔ مرکزی ٹیم کے رکن سید خطیب الحسن ترمذی اور نوید چیمہ کی تنظیم میں ڈاکٹر ضیغم عباس اور ڈاکٹر مظفر حسین لغاری نے مریضوں کا معائنہ ؤ علاج کیا۔ مذکورہ علاقوں شیعہ علماء کونسل کے ضلعی صدور ‘ تحصیل صدور ‘ جعفریہ یوتھ کے ضلعی و تحصیل ناظمین ‘ علماء کرام ‘ مقامی عمائدین اور کارکنان نے میڈیکل کیمپوں کو منظم اور منعقد کرنے میں بھرپورتعاون اور فعالیت کا مظاہرہ کیا۔ان میں سید مسعودالحسن ترمذی‘ مولانا غلام حر قمی ‘ سید اختر حسین بخاری‘ سید الطاف حسین بخاری ‘ سید محمدرضا شاہ ‘ مولانا مختار حسین ‘ برادر منظر عباس ‘ برادر نیر عباس‘ سید جوہر علی شاہ‘ مولانا کامران حسین مطہری ‘ سید مہدی الحسینی‘ سردار منظور حسین خان اور دیگر تنظیمی ذمہ داران شامل تھے۔ تیسرے مرحلے میں ملتان اور مظفرگڑھ کے نواحی علاقوں بالخصوص علی پور ‘ شجاع آباد کے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔
جعفریہ یوتھ کی جانب سے لگائے گئے میڈیکل کیمپوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر علاج اور مدد کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ہر علاقے میں بلاتفریق مذہب و مسلک تمام متاثرین کو برابری کی بنیاد پر ڈیل کیا جارہا ہے۔ پنجاب کے بالائی علاقوں سے شروع ہونے والے یہ سلسلہ اب آخری مراحل میں پنجاب کے آخری علاقوں میں اپنی خدمات انجام دینے کے لیے آمادہ ہے جس کے بعد سندھ کے متاثرہ علاقوں میں اسی انداز اور طرز پر متاثرین سیلاب کے دکھ بانٹنے اور انہیں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے خدمات کا آغاز کیا جائے گا۔ جعفریہ یوتھ کے مرکزی ناظم اعلی سید اظہار بخاری نے ان خدمات میں معاونت کرنے والے تمام بزرگان و برادران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی جگہ میڈیکل کے حوالے سے خدمات کی ضرورت ہو تو شیعہ علما کونسل یا جعفریہ یوتھ کے ذمہ داران سے رابطہ کیا جائے انشاء اللہ جعفریہ یوتھ کی امدادی ٹیم شیڈول مرتب کرکے حاضر ہوگی۔