تازه خبریں

پنڈی واقعہ کو بہانہ بنا کر گلگت شہر میں شرپسندوں نے امن و امان خراب کرنے کی کوشش کی شر پسندوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، شیخ مرزا علی

جعفریہ پریس – شیعہ علما ء کونسل گلگت ڈویژن کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر شیعہ علماء کونسل گلگت ڈویژن شیخ مرزا علی کے منعقد ہوا جسمیں تنظیمی احباب کے علاوہ جے ۔ایس ۔او ، جعفریہ یوتھ کے ارکین نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پنڈی میں جلوس عاشورہ پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ مرزا علی نے کہا کہ محرم الحرام سے قبل رولپنڈی کے در و دیوار پر شر آنگیز وال چاکنگ کی گئی مگر حکومت نے کوئی اقدام نہیں اُٹھایا جس کے باعث عاشورہ کے دن یہ دلخراش واقعہ پیش آیا ۔ انہوں نے کہا کہ کہ دو دن قبل فیس بک پر یہ خبر چل رہی تھی کہ مذکورہ مدرسہ اور مسجد میں جمع ہو جائیں مگر پنڈی انتظامیہ کی کاروائی نہ کرنا باعث تشویش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی پالیسی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی تحقیقات کرکے پنجاب میں جلائے جانے والے امام بارگاہ ، مدرسہ کو نذر آتش کرنے والوں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے ۔ اجلاس میں پنڈی واقعہ کو بہانہ بنا کر گلگت شہر میں شرپسندوں نے امن و امان خراب کرنے کی کوشش کی شر پسندوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے شہر میں امن وامان قائم رکھنے کے تسلسل کو برقرار رکھا جاسکے ۔