• تعلیم یافتہ نسل ، ملک و قوم کی ترقی کی ضمانت ہے، علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی
  • کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کا دورہ
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت

تازه خبریں

پوری اسلامی دنیا مسائل کی آگ میں جل رہی ہے، سازشوں کا مقابلہ اتحاد کی طاقت سے ہی کیا جاسکتاہے، علامہ عارف واحدی

جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہاہے کہ رمضان المبارک ہمیں صبر و تحمل، برداشت اور اتحاد کا درس دیتاہے، امت مسلمہ مشکل حالات کا شکار ہے، وحدت سے ہی مسائل حل کئے جاسکتے ہیں ، پاکستان میں اتحاد امت کی عملی مثالیں قائم ہیں ، امت مسلمہ کے خلاف سازشوں کا مقابلہ بھی صرف اتحاد سے کیا جاسکتاہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز مرکزی دفتر میں ان سے ملنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ رمضان المبارک ا۔۔ تعالیٰ کی طرف سے بہترین تحفہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ جہاں ہمیں ماہ صیام صبر و تحمل، برداشت کا درس دیتاہے وہی باہمی احترام اور اتحاد کا پیغام بھی اپنے ساتھ لاتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت پوری اسلامی دنیا انتہائی مشکلات حالات سے دوچارہے ، ارض وطن دہشت گردی و ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہے ،ہمسائیہ ملک افغانستان کی صورتحال بھی اچھی نہیں جبکہ عراق، شام ، مصر اور بحرین کے حالات بھی انتہائی پریشان کن ہیں جبکہ برما میں مسلمانوں پر ماہ صیام میں بھی ظلم ڈھائے جارہے ہیں فلسطین اور کشمیر میں ظلم و بربریت تھمنے کا نام نہیں لیتی ، سوال اٹھتاہے کہ اسلامی دنیا قدرتی وسائل سے مالا مال مگر اس کے باوجود کیوں عدم استحکام کا شکار ہے اس کی اصل وجہ وحدت کا فقدان ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ ایسے حالات میں امت مسلمہ کی نجات کا واحد راستہ اتحا د ہے یہی واحد راستہ ہے جس پر چل کر امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا مقام ایک مرتبہ پھر حاصل کرسکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں اتحاد امت کی عملی مثالیں موجود ہیں اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی میں ہم وحدت کا علم لے کر آگے بڑھ رہے ہیں ہم اس ملک میں اتحاد امت کے بانیان میں سے ہیں ۔ انہوں نے وفو د پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ ماہ مبارک میں عبادات کے ساتھ ساتھ اتحاد امت کا پیغام بھی عوام تک پہنچائیں کیونکہ روداری اور بھائی چارے کی فضاء سے ہی ملک میں پائیدار امن و استحکام قائم کیا جاسکتاہے۔