• تعلیم یافتہ نسل ، ملک و قوم کی ترقی کی ضمانت ہے، علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی
  • کوئٹہ میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی کا علامہ سید علی حسین مدنی کے کتابخانہ کا دورہ
  • مفتی رفیع عثمانی کی وفات سے علمی حلقوں میں خلاء پیدا ہوا علامہ شبیر حسن میثمی
  • مسئول شعبہ خدمت زائرین ناصر انقلابی کا دورہ پاکستان
  • علامہ عارف واحدی کا سید وزارت حسین نقوی اور شہید انور علی آخوندزادہ کو خراجِ تحسین / دونوں عظیم شخصیات قومی سرمایہ تھیں
  • علامہ شبیر میثمی کی وفد کے ہمراہ علامہ افتخار نقوی سے ملاقات
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مفتی رفیع عثمانی کے فرزند سے والد کی تعزیت
  • سید ذیشان حیدر بخاری متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی پرنسپل سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تعزیت

تازه خبریں

پیغام مصطفٰی کانفرنس میں اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ ہوگا،علامہ محمد رمضان توقیر

جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ پیغام مصطفٰی کانفرنس میں اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ ہوگا اور کانفرنس میں مختلف مذہبی جماعتوں کے سربراہان، رہنماء اور اکابرین شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیغام مصطفٰی کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں ہونے والے کثیر الجماعتی اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری قاری قاسم قریشی، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سلیم ارشد، جنرل سیکرٹری بشیر ہرگن، ہیبت اللہ صدیقی، سخاوت حسین زیدی، اشعر زیدی، کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ مورخہ یکم فروری 2014ء شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام پیغام مصطفٰی کانفرنس، لیاقت پارک ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقد ہوگی، جس میں مختلف مذہبی جماعتیں شریک ہونگی۔