پی ایس 105 کراچی متحدہ مجلس عمل کے نامزد امیدوار سرور علی کی انتخابی مہم جاری
کراچی، 23 جون 2018،دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلسِ عمل 105-PS کے امیدوار، ممتاز سماجی شخصیت جناب سرور علی کی الیکشن مہم کا آغاز۔اس سلسلے میں سولجر بازار کراچی میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خصوصی خطاب اسلامی تحریک پاکستان صوبہ سندھ کے صدر و جنرل سیکریٹری متحدہ مجلس عمل سندھ علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کیا۔ تقریب میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری سیکریٹری جنرل جناب حسنین مہدی صاحب، صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی صاحب، صوبہ سندھ کے نائب صدر علامہ غلام محمد کراروی صاحب، صوبہ سندھ کے سیکریٹری مالیات جناب سید مسلم رضا عابدی صاحب، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ کامران عابدی صاحب، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی انچارج پرفیشنل انسٹیٹیوٹ جناب وجاہت پہلوانی صاحب سمیت ضلعی صدور و جنرل سیکریٹریز صاحبان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ الیکشن کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی گئی جو تمام کاموں کی نگرانی کرے گی۔