چار دیواری میں عزاداری کو روکنا غیر آئینی اقدام ہے ، شیعہ علماءکونسل
آرٹیکل 20میں مذہب کوآزادی کے حق کو واضح طورپر تسلیم کیاگیا،اپنے بنیادی حقوق سے دستبردار نہیں ہونگے، علامہ عارف واحدی
ملک میں عزاداری کر نا ہر شہری کا آئینی و بنیادی حق ہےعزادری کو محدود کرنے یا خوف و ہراس پھیلانے کا عمل قابل قبول نہیں
اسلام آباد/ راولپنڈی 8 اگست 2021ء( جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحد ی، سیکرٹری مرکزی محرم الحرام کمیٹی شیعہ علماءکونسل پاکستان سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ، علامہ فرحت عباس جوادی ،مولانا رضوان علی گردیزی ، سربراہ محرم الحرام کمیٹی ضلع اسلام آباد سید محمد علی کاظمی ، سابق ضلعی صدر شیعہ علماءکونسل اسلام آباد نیئر اقبال بلوچ ،، سید فرید حسین شاہ ممبر صوبائی محرم الحرام کمیٹی ،سید نیئر عباس نقوی تحصیل آرگنائزرشیعہ علماءکونسل راولپنڈی، آصف مغل ، سید محمود نقوی و دیگر علماءکرام و عہدیداران و کارکنان کے ہمراہ مرکزی جلوس علم و ذولجناح ،تعذیہ اسلام آباد میں شرکت کی اور اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہملک مےں عزاداری محدود کرنے ،روکنے یا خوف و ہراس پھیلانے کے اقدامات قابل قبول نہےں۔آئین کے مطابق عزاداری سید الشہداءشہری آزادیوں کا مسئلہ ہے ۔ پاکستان کے آئین کے مطابق تمام مکاتب فکر کو اپنے اپنے عقائد کے مطابق شہری آزادیوں سے استفادہ کرتے ہوئے عبادات اور رسومات اداکرنے کی مکمل آزادی ہے،ا نہوںنے کہا کہ پاکستان میں تمام مکاتب فکر نواسہ رسول کا غم منا رہے ہیں اس لئے کہ نواسہ رسول اُمت میں نکتہ وحدت ہیں ، امام حسین ؑ محور محبت ہیں ،امام حسین معیار ہیں اس امن بھائی چارہ ،سلامتی اور اتحاد اُمت کااس کے درمیان محور اور معیار ہیں نواسہ رسول ہیں امام حسین نے اپنی اور بچوں و اصحاب کی قربانی دیکر اسلام کو بچایا۔لیکن حسب روایت محرم سے پہلے علماءکرام پر پابندی لگانا ، عزاداری کو محدود کرنے کی کوشش ہے اور سیکورٹی کے نام پر عزاداروںو منتظمےن کو بے جا تنگ کرنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات درست نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس قسم کے خوف و ہراس کے ماحول کو پیدا کرکے عزاداری سید الشہداءکو متنازعہ بنانے کی کسی بھی منفی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ہم نے اس ملک میں اتحاد و حدت کی بات کی اور علامہ سید ساجد علی نقوی کا ملک میں امن کو قائم رکھنے میں ایک کر دار ہے جسے تمام مسالک کے جید علماءکرام تسلیم کرتے ہیں کسی بھی مکتب کی توہین کی اجازت ہم نہیں دینگے ۔علامہ عارف واحد ی نے محرم الحرامیں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان کے مطابق تمام مکاتب فکر کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے اپنے عقائدکے مطابق آزادی کےساتھ عبادات اور رسومات ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری کے حوالے سے ایک پلاننگ کے ساتھ آئین پاکستان کی دھجیاں اڑاتے ہوئے شہری آزادی کو پامال کیا جارہاہے اور عزاداری سید الشہداءکو محدود کرنے کی کوشش نمایاں دکھائی دے رہی ہے جس سے عوام میں اشتعال پید ہو رہاہے ۔ علامہ عارف واحدی نے اسرائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر حملوں اور بھارت کی جانب مظلوم کشمیریوں پر ظلم و ستم اور سرینگرمیں آٹھویں محرم کے جلوس پر بے جا تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو اسرائیل اور بھارت پر دباﺅ بڑھانا چاہیے اور عالم اسلام کو بھی مظلوم مسلمانوں پر تشدد رکوانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے چاہیے ۔آخر میںانہوں نے شرکاءجلوس ، ماتمی دستوں، سبیل لگانے والوں،پر امن ماحول برقرار رکھنے والی انتظامیہ و قانون نافذ کرنےوالے اداروں اور کوریج کرنے والے میڈیا ورکرزکے مثبت کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ہم اتحاد اُمت کے قائل ہیں اور میڈیا کے ذریعے پیغام دیتے ہیں کہ اشتعال پیدا کرنے والوں کی شدید مذمت کریں گے اور ہمارا ن سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
- کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی