تازه خبریں

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکراچی میں مزار قائد پر حاضری دی

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکراچی میں مزار قائد پر حاضری دی ۔ بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا اورفاتحہ پڑھی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف آج کور ہیڈ کوارٹر کراچی میں دن گزاریں گے ۔ کراچی پہنچ کر آرمی چیف نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔

آرمی چیف کو کور ہیڈکوارٹر میں سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔